Wednesday, April 24, 2024

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
November 22, 2016

 لاہور(92نیوز)مولانا فضل الرحمان کی طبیعت  اچانک  ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان  کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں قریبی ایک نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کی گز شتہ روز بھی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ  کئے گئے تھے اور اس کی رپورٹ بھی آج ملنی تھی ۔

گذشتہ روز یورک ایسڈ ،کولیسٹرول کی سطح کی جانچ اورشوگرکا ٹیسٹ  کیاگیاتھا جبکہ  آج پھر مولانا فضل الرحمن نے سینے میں جلن کی شکایت کی تھی۔