Monday, May 13, 2024

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں
March 28, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی ، جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔

مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں، ان کی کورونا  ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی ہے مگر  مولانا فضل الرحمٰن نے طبعیت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔