Thursday, March 28, 2024

مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے ، محمود خان

مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے ، محمود خان
October 8, 2019
 پشاور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا وہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے اور وہ یہ کام کرکے دکھائیں گے۔ ایک طرف مولانا فضل الرحمان اسلام آباد روانگی کیلئے کنٹینر سجا رہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کا راستہ روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان  واضح الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی صورت جے یو آئی کو کے مارچ کو خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے۔ اس کےساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے مولانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے دھرنا پانچ حلقے کھولنے لئے دیا تھا آپ کس لئے اسلام آباد جارہے ہیں۔ ؟ آپ ڈیرہ اسماعیل خان کا نام اسلام آباد رکھ کر وہیں بیٹھ جائیں۔ وزیر اعلیٰ محمود خان جے یو آئی کے مارچ کو خیبرپختونخوا میں روکنےکیلئے کیا حکومت عملی اپناتے ہیں۔ آنیوالے چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔