Friday, March 29, 2024

مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن جے یو آئی کے منحرف رکن شجاع الملک کی درخواست پر ابتدائی سماعت 18 مارچ کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے شجاع الملک کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا موقف سنے بغیر ہی فضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے دیا گیا۔ فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔ سنے بغیر ہی فضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی پاکستان کا نام استعمال کرنے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی ہے۔