Tuesday, April 16, 2024

مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر حکومت مخالف ملاقاتوں میں ناکامی

مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر حکومت مخالف ملاقاتوں میں ناکامی
January 6, 2019
کراچی (92 نیوز) مولانافضل الرحمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو قریب لانے میں ناکام رہے۔ مولانا کے مشن میں ناکامی سے ان ہاؤس تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ مولانا سر توڑ کوششوں کے باوجود نوازشریف اور آصف زرداری میں دوریاں کم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ناکامی کے بعد مولانا فضل الرحمان  بیان بدل کر زرداری سے ملاقات کو معمول کی ملاقات کہتے رہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ داغا کہ چاہے پہلےاکھٹے ہوں یا بعد میں، ہونگے جیلوں میں ہی۔ انہوں نے کہا اس بار آپ الائنس فار ریسٹوریشن آف کرپشن بنالیں۔ آپ کے بنائے پیسوں کے تحفظ کیلئے لوگ تحریک چلائیں ؟خواہشیں تو دیکھیں اس ٹولے کی۔