Saturday, May 11, 2024

مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، آصف زرداری اور مریم نواز کے مابین تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، آصف زرداری اور مریم نواز کے مابین تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں آصف زرداری اور مریم نواز کے مابین تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔ نواز شریف نے کہا آصف زرداری کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی۔ ہم تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے پھر الزام تراشی کیوں۔

مولانا فضل الرحمان بولے مجھے خود زرداری صاحب کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔