Friday, April 26, 2024

مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
May 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا اے پی سی میں مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی پر طے کرینگے۔ انہوں نے کہا جلد اسلام آباد میں قومی سطح کا مارچ بھی ہوگا۔ دیگر جماعتیں اگر شرکت کرنا چاہیں تو خیرمقدم کریں گے۔ ادھر فردوس عاشق اعوان نے ردعمل دیا کہ مولانا صاحب اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں ۔ امن و اخوت کو فروغ دیں ، عداوت کو نہیں۔ قبل ازیں جے یوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے جاتی امرامیں نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، احتساب کے معاملات، فوجی عدالتوں کے قیام اور اپوزیشن کے مل کر چلنے کی تجاویزبھی زیربحث آئیں تھیں۔ جے یوآئی ف کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق ہمارے مؤقف کی تائید کی۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا نیب ایک انتقامی ادارہ ہے جسے غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔