Thursday, April 25, 2024

مولانا فضل الرحمان کا ’’راشن عوام کی دہلیز تک ‘‘ کا بیان پڑھ کر خوشی ہوئی ، فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان کا ’’راشن عوام کی دہلیز تک ‘‘ کا بیان پڑھ کر خوشی ہوئی ، فیاض الحسن چوہان
April 6, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کا بیان "راشن عوام کی دہلیز تک پہنچایا  جائے " پڑھ کر خوشی ہوئی،  پہلے مولانا کے بیان آتے تھے کہ مجھے وزیرِ اعظم اور میری آل اولاد کو ایم پی اے، ایم این اے، سینیٹر بنایا جائے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پہلے مولانا خود اسمبلی میں نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم لپیٹنے اور بند کرنے کی بات کرتے تھےانہوں نے  اربوں روپے سیاست سے کماۓ انگ مارچ میں بھی مولانا نے زرداری، شریف برادران اور اپنے مریدین سے اربوں روپے فنڈز اور چندے کی مد میں اکٹھے کیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ  مولانا اس رقم سے چند کروڑ وزیرِ اعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں بھی جمع کرائیں، ان کو کہنا چاہئے کہ وہ راشن عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ مولانا کی جانب سے عوام کی خدمت کی ذمہ داری خود اٹھانا مزید اچھی تبدیلی ہو گی۔