Thursday, March 28, 2024

جے یو آئی ف کا آزادی مارچ قافلہ نواب شاہ پہنچ گیا

جے یو آئی ف کا آزادی مارچ قافلہ نواب شاہ پہنچ گیا
October 28, 2019
نواب شاہ ( 92 نیوز)  جے یو آئی (ف)  کا آزادی مارچ قافلہ نواب شاہ پہنچ گیا ، رات سکھر میں پڑاؤ ہو گا  ، اندرون سندھ سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہوگا،مارچ کے شرکاء31اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے قبل ازیں قافلہ کراچی سے روانہ ہوا تو  پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن ، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما اور کارکن آزادی مارچ میں شرکت کیلئے پہنچے ، روانگی سے قبل  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے  ہیں ، ان پر ظلم و ستم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سہراب گوٹھ سے آزادی مارچ ریلیوں کی صورت میں روانہ ہوا تو انٹر چینج برج کے مقام پر آزادی  ٹرک ساؤنڈ اسپیکر کی اونچائی کے باعث پھنس گیا۔ آزادی مارچ کراچی سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچا جہاں مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے مختصر خطاب کیا ،آزادی مارچ آج رات سکھر میں قیام کے بعد صبح پنجاب کی طرف بڑھے گا جب کہ  31 اکتوبر کو  اسلام آباد میں داخل ہوں گے ۔