Tuesday, May 21, 2024

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، اسلام آباد پولیس کا چند روز میں سرچ آپریشن کا امکان

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، اسلام آباد پولیس کا چند روز میں سرچ آپریشن کا امکان
October 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت بھی تیار ہو گئی۔ اسلام آباد پولیس کا آئندہ چند روز میں سرچ آپریشن کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے جے یو آئی کارکنان پہلے سے اسلام آباد کے مدارس اور دیگر مقامات پہ پہنچ جائیں گے ۔ حکومت کو بھی جے یو آئی منصوبہ کی بھنک پہلے سے پڑ گئی ۔ وزارت داخلہ نے جے یو آئی کی تیاریوں کا توڑ تلاش کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام زونل ایس پیز کو آپس میں رابطے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کا آئندہ چند روز میں سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔ وزارت داخلہ ذرائع کا کہنا ہے احتجاجی مظاہرین کو ہر صورت ریڈ زون میں داخلہ سے روکا جائے گا ۔