Monday, May 6, 2024

مولانا فضل الرحمان وہمنوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں ، فردوس عاشق ‏

مولانا فضل الرحمان وہمنوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں ، فردوس عاشق ‏
November 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ مولانا فضل الرحمان  وہمنوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار حقیقی عوامی رائج قائم  ہونے کا رنج ہے ، آپ کو پریشانی ہے کہ وزیر اعظم معیشت درست سمت میں ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں  ،  مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں اور باعزت گھر واپسی کی "آزادی" دیں۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ  غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں، آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں،چار سال صبر فرمائیں اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کریں۔