Tuesday, April 16, 2024

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی نو جماعتی کانفرنس بلا لی ‏

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی نو جماعتی کانفرنس بلا لی ‏
November 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن  نے پی  ٹی آئی  حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ  کرلیا، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی نو جماعتی کانفرنس  بلا لی ، کانفرنس اجلاس  میں حکومت مخالف تحریک  کے  آئندہ کے پلان پر مشاورت ہوگی۔ حکومت  کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن ایک بار پھر ایکشن میں آگئی ، حکومت کے خاتمہ کے لیے اپوزیشن کا آئندہ  کا  لائحہ عمل کیا ہو نا چاہئے  ، مولانا فضل الرحمان  نے  منگل کو  9 جماعتی کانفرنس بلا لی ۔ اپوزیشن جماعتوں کی 9 جماعتی کانفرنس  منگل کو  اسلام آباد میں ہوگی ، نو جماعتی کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمان کریں گے، مولانا فضل الرحمن نے بلاول زرداری، احسن اقبال، محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون کر کے کانفرنس  میں  شرکت کی  دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے پلان پر مشاورت ہوگی، مولانا فضل الرحمن اپوزیشن رہنماوں کو آزادی، پلان اے اور پلان بی پر بریفنگ دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن اپویشن رہنماوں کو  آگاہ  کریں گے  کہ حکومت کی جڑیں کیسے کاٹ دی گئی ہیں، حکومت کے خاتمہ کے لئے ہونے والے خفیہ رابطوں پر بھی  اپوزیشن  رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔