Thursday, April 25, 2024

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ موخر کردیا

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ موخر کردیا
October 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تمام تر کوششیں رائیگاں چلی گئیں ، نوازشریف کے بعد آصف زرداری نے بھی شرکت سے انکار کردیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔  دوسری طرف مسلم لیگ ن نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ادھر وزیراطلاعات فوادچودھری نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا لگے رہو منا بھائی۔ اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں بےکار چلی گئیں ، مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کے غبارے سے قبل ازوقت ہی ہوا نکل گئی، نوازشریف کے بعد آصف علی زرداری نے بھی شرکت سے انکار کردیا۔ سیاسی میدان پر دسترس رکھنے والے مولانا فضل الرحمان نے بھی حالات کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ دوسری طرف وزیراطلاعات فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بس اتنا کہوں گا کہ لگے رہو منا بھائی، مولانا کو دن میں تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں۔ ادھر مسلم لیگ ن نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کی دوپہر طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت پارٹی کے صدر شہبازشریف کرینگے۔ اجلاس میں اے پی سی بھی موضوع بحث بنے گی ۔