Tuesday, May 21, 2024

مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر دیا
October 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور حکومت کو چلتا کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا۔

ڈی چوک میں دھرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پلان بی اور سی بھی تیار ہے۔  

مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ۔ عوام بری طرح کرب کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے مشاورت سے آزادی مارچ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کسی نے ان پر مارچ نہ کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا۔ وہ اداروں سے تصادم کی پالیسی اختیار نہیں کریں گے۔

 فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ احتجاج میں ان کے ساتھ ہو گی۔ حکومت اصولی مطالبات تسلیم کر لے تو احتجاج روکنے پر بات ہو سکتی ہے۔