Thursday, April 18, 2024

مولانا فضل الرحمان متفقہ طور پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مقرر

مولانا فضل الرحمان متفقہ طور پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مقرر
October 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان ٰن متفقہ  طور  پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے  سربراہ مقرر  کر دیے گئے ، مولانا فضل الرحمان  کا نام  ن لیگ نے  تجویز کیا ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تائید کی۔ پی ڈی ایم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس  بھی پانچ اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ۔

پی ڈی ایم سربراہی ورچوئل اجلاس میں بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان  نے  شرکت  کی  ۔ ڈاکٹر عبدالمالک ، سردار اختر مینگل، آفتاب احمد خان شیرپاو، امیر حیدر ہوتی، پروفیسر ساجد میر، اویس نورانی، احسن اقبال ،  یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی ،شیری رحمن، مریم اورنگزیب اور محسن داوڑ بھی  اجلاس  میں شریک تھے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم) کے سربراہی اجلاس  میں مولانا فضل الرحمن کو اتفاق رائے سے پی ڈی ایم کا پہلا صدر منتخب کر لیا گیا۔ مسلم لیگ ن نے نام تجویز کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تائید کی۔روٹیشن کی بنیاد پہ صدر کے عہدہ کی مدت کا تعین، دیگر مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کا چناؤ پی ڈی ایم سٹئیرنگ کمیٹی کرے گی جسکا  اجلاس پانچ اکتوبر کو طلب کیاگیا ہے۔

اسٹیرئنگ کمیٹی پی ڈی ایم کے احتجاجی تحریک کے پروگرام کو حتمی شکل بھی دے گی ۔اجلاس  میں دو قراردادیں بھی  پیش کی گئی ۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر نائب صدر کا عہدہ پی پی  کے پاس ہوگا جبکہ ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو ڈپٹی جنرل کے عہدے دیے جائیں گے۔