Wednesday, May 1, 2024

مولانا فضل الرحمان اے پی سی میں پیپلزپارٹی پر پھٹ پڑے ،سندھ اسمبلی بھی تحلیل کرنیکی تجویز

مولانا فضل الرحمان اے پی سی میں پیپلزپارٹی پر پھٹ پڑے ،سندھ اسمبلی بھی تحلیل کرنیکی تجویز
September 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) آل پارٹیزکانفرنس میں مولانا فضل الرحمان  پیپلزپارٹی پر پھٹ پڑے ، مولانا نے اسمبلیوں سے استعفے اور سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی۔

مولانا فضل الرحمان نےکہا ہمیں آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے،اسمبلیاں اور چیئرمین سینیٹ بھی جعلی ہے، اب ہمیں زبانی نہیں تحریری بات کرنی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے ، کیا یہ بندوق کے زور پر نہیں ہو رہی؟،  میرا بیان میڈیا تو نہیں دکھا رہا، اےپی سی نے بھی روک دیا۔