Thursday, May 9, 2024

مولانا فضل الرحمان 12ہویں کھلاڑی ہیں ، شبلی فراز

مولانا فضل الرحمان 12ہویں کھلاڑی ہیں ، شبلی فراز
November 30, 2020

وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم کے جلسے میں صرف جھوٹ بولا گیا ، آج اسٹیج پر وہ لوگ بیٹھے تھے جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار تک پہنچوایا ، جسے علی امین گنڈا پور نے  شکست دی وہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی بات کر رہا ہے ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مریم نواز بینظیر بننا چاہتی ہیں ، بینظیر کو تو ان کا بیٹا فالو نہیں کر سکا تو مریم نواز کیا کریں گی۔

اس سے قبل شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ53ویں یوم تاسیس پر  پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنا محاسبہ کیا ہوگا کہ  انہوں نے کیسے ایک وفاقی جماعت کو علاقائی جماعت میں تبدیل کر دیا؟ ۔

شبلی فراز نے کہا کہ  سندھ کے عوام 12سال سے مسلط نا اہل ٹولے سے نجات کی دہائیاں دے رہے ہیں ، کیا 18 ویں ترمیم انہی مقاصد کے لیے ترتیب دی گئی تھی؟۔