Thursday, April 25, 2024

مولانا عطا الرحمان کی خواجہ عطا اللہ سے ملاقات، حکومتی شخصیت کا پیغام پہنچایا

مولانا عطا الرحمان کی خواجہ عطا اللہ سے ملاقات، حکومتی شخصیت کا پیغام پہنچایا
December 26, 2017

تونسہ شریف ( 92 نیوز ) حکومت نے مشائخ عظام کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں ۔ سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے تونسہ شریف میں صدر مشائخ عظام خواجہ عطا اللہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اہم حکومتی شخصیت کا پیغام پہنچایا گیا ۔

 خواجہ عطا اللہ تونسوی کا کہنا ہے حکمران مشائخ عظام کی ڈیڈلائن اور باقیوں کی ڈیڈ لائن میں فرق جلد دیکھیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضانے بھی 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ختم نبوت کانفرنسوں کا انداز بدل دیں گے ۔  خواجہ حمید الدین سیالوی کی لاہور کی کال فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر پیر آف سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی واضح اور دوٹوک موقف اپنا چکے ہیں ۔ اور کہہ چکے ہیں شہباز شریف رانا ثنا اللہ کا استعفی لائیں بصورت دیگر خود بھی تیار ہو جائیں

اب جوں جوں ڈیڈ لائن قریب آتی جا رہی ہے حکومت پر دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے اور مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی سے استعفوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا پیر حمید الدین سیالوی کے لاہور آنے سے پہلے اُن کا مطالبہ تسلیم کیا جاتا ہے یا نہیں۔