Monday, May 13, 2024

مولانا عادل کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے

مولانا عادل کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے
October 31, 2020

کراچی (92 نیوز)کراچی میں مولانا عادل  اوران کےڈرائیورکےقاتل گرفتار نہ ہوسکےسی سی ٹی وی فوٹیج کےباوجود شناخت نہ ہوسکی،خاکہ بھی گرفتاری میں  مدد نہ دےسکا،دوسری جانب ایڈیشنل ایس ایچ  او کو قتل کرنےوالےڈاکووں کاسراغ بھی نہ مل سکا۔

شاہ فیصل کالونی میں مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کے قتل کو 20 دن گزرگئے لیکن دہرے  قتل کے ملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کےباوجود ملزمان کی شناخت بھی نہ ہوسکی

پولیس نےملزم کاخاکہ بھی جاری کیا لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی ،ملزمان کی گرفتاری کےلئے بنائی جانےوالی ٹیمیں بھی مددگارثابت نہ ہوسکیں، دوملزمان نے شاہ فیصل کالونی میں دس اکتوبر کوبھرےبازار میں  فائرنگ کرکےمولاناعادل اور ان کےڈرائیور کو قتل کیاتھا۔

دوسری جانب گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او کوقتل کرنےوالےملزمان بھی گرفتارنہیں کئےجاسکے ، پولیس آفیسر رحیم خان ڈاکووں سےفائرنگ کےتبادلےمیں شہید ہوئےتھے ۔ ملزمان نےپولیس مقابلےکےبعد بھی مختلف مقامات سےتین گاڑیاں چھینی تھیں۔ 25ستمبر کوپیش آنےوالےواقعہ کی کئی  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئیں تھی۔