Friday, April 26, 2024

مولانا عادل کا قتل، بھارت ملوث ہے، وزیراعظم، دشمنوں کی بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے، آرمی چیف

مولانا عادل کا قتل، بھارت ملوث ہے، وزیراعظم، دشمنوں کی بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے، آرمی چیف
October 11, 2020
اسلام آباد / راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کے قتل کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا۔ آرمی چیف نے کہا واقعہ دشمنوں کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔ آرمی چیف ، کراچی ، مولانا عادل ، قتل پر اظہار افسوس ، آئی ایس پی آر ، راولپنڈی ، 92 نیوز کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا عادل خان کے قتل پر حکومت کی مذمت، وزیراعظم نے ٹویٹ میں بھارت کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا، کہا کہ بھارت تین ماہ سے پاکستان میں علماء کو قتل کرانے کی کوشش میں تھا، کئی بار ٹی وی پر خدشے کا اظہار بھی کرچکا ہوں، بھارت پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کی کوششوں میں ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1315018497215389697?s=20 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ کہا کہ واقعہ دشمنوں کی طرف سے بدامنی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ آرمی چیف نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے انتظامیہ کی مدد کی ہدایت بھی کی ہے۔