Thursday, March 28, 2024

مولانا عادل خان کے قتل میں ’’را‘‘ اور ایک ہمسایہ ملک ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

مولانا عادل خان کے قتل میں ’’را‘‘ اور ایک ہمسایہ ملک ملوث ہونے کے شواہد مل گئے
October 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) مولانا عادل خان کے قتل میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اور ایک ہمسایہ ملک ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے مولانا تقی عثمانی پر حملے اور مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی گروہ ملوث ہے، ۔

کراچی میں ہونےوالی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ۔  تفتیشی حکام  کے مطابق کراچی میں مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت اور ایک قریبی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں ۔تحقیقاتی اداروں نے اہم تفصیلات حاصل کرلیں۔

ٹارگٹ کلرز نے واردات میں  نیا ہتھیار استعمال کیا

واقعے کی دوسری سی سی ٹی وی منظرعام پرآنےکے بعدتحقیقاتی اداروں نےتفتیش کادائرہ وسیع کردیا  ، فوٹیج میں مولانا عادل کی گاڑی کو حملے سے پہلے آتے دیکھی  جاسکتا ہے۔ایک ملزم نے موٹر سائیکل پر ان کا تعاقب  کیانظر آنے والاملزم  ہی  فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں کو لے کر فرار ہوا ، تفتیشی حکام کادعویٰ ہےکہ مولانا عادل کا تعاقب کورنگی دارالعلوم سے کیا گیا۔

تفتیشی  حکام کا یہ دعویٰ ہےکہ  مولانا پر حملےمیں نیا ہتھیار استعمال ہوااورایک ہی نائن ایم ایم سےفائرنگ کی گئی ، پولیس نےحملہ آوروں تک پہنچنےکےلیےعینی شاہدین کےبیانات بھی  ریکارڈکرلیےہیں اور واقعے کی جیو فینسنگ بھی کروالی گئی ہے۔

تفتیشی اداروں کو  واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را  اور پاکستان کے قریبی ملک کے ملوث ہونے کے شواہد  بھی ملے ہیں۔

تفتیشی حکام  کے مطابق مولاناعادل نےسفرکےدوران کون کون سے راستے اختیار کیے ان مقامات کی بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے ، اطلاع ہے ٹارگٹ کلرز اپنے ساتھی  کے ساتھ تھوڑا آگے تک گئےچوک کے پاس ایک گاڑی موجود تھی جس میں بیٹھ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوئے۔