Friday, April 19, 2024

مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے
November 11, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان کی شناخت نہ ہوسکی، خاکہ بھی گرفتاری میں مدد نہ دےسکا،سندھ حکومت نے قاتلوں کی اطلاع دینے والوں کو پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

مولانا عادل اوران کےڈرائیورکےقاتل گرفتارنہ ہوسکے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کےباوجود ملزمان کی شناخت بھی نہ ہوسکی ، پولیس نےملزم کاخاکہ بھی جاری کیا لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، ملزمان کی گرفتاری کےلئے بنائی جانےوالی ٹیمیں بھی  پیش رفت نہ کرسکیں۔دوملزمان نے شاہ فیصل کالونی میں دس اکتوبر کوبھرےبازار میں  فائرنگ کرکےمولاناعادل اور ان کےڈرائیور کو قتل کیاتھا۔

اب ایک ماہ بعد سندھ حکومت  نےقاتلوں کی گرفتاری کےلئےعوام  سےمدد مانگ لی ہے ، مولانا عادل کے قاتلوں کی اطلاع دینے والوں کو 50 لاکھ روپے انعام دینےکااعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےجاری نوٹی فیکشن  کےمطابق  کسی بھی قریبی پولیس اسٹیشن میں  قاتلوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے،اطلاع دینے والوں کو نام راز میں  رکھاجائےگا۔