Friday, April 26, 2024

مولانا طارق جمیل نے کورونا سے صحت یابی پر ویڈیو پیغام جاری کردیا

مولانا طارق جمیل نے کورونا سے صحت یابی پر ویڈیو پیغام جاری کردیا
December 27, 2020

لاہور (92 نیوز) مولانا طارق جمیل نے کورونا سے صحت یابی کے بعد ویڈیو پیغام جاری کردیا، عوام سے ایس او پیز پرعمل کرنے کی اپیل کر دی۔

مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ کورونا ایک بلا ہے، آفت ہے، خدا کا واسطہ ہے احتیاط کریں، ایس او پیز کاخیال رکھیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماسک پہنیں اور6  فٹ کا فاصلہ بھی اختیار کریں۔ صرف احتیاط ہی جان لیوا مرض سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔