Thursday, April 25, 2024

مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن میں پریانتھا قتل پر تعزیت کی

مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن میں پریانتھا قتل پر تعزیت کی
December 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن میں پریانتھا قتل پر تعزیت کی۔

مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں سری لنکا کے سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سانحہ سیالکوٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیا۔ مولانا طارق جمیل نے سری لنکا کے سفیر سے واقعہ پر معافی مانگی۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلام کا نام سلامتی ہے۔ ایمان کا مطلب امن ہے۔ اسلام محبت کا درس دیتا ہے۔ حضورﷺ کا فرمان ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں۔ انہوں نے سر لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئیں ہیں۔ عوام سے درخواست کرتا ہوں حضورﷺ کی سیرت پڑھو۔ ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں۔ کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائیں۔

حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سر لنکا شہری کو بھی نوکری دی گئی ہے۔

سری لنکا کے سفیر نے انکی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سر لنکن حکومت پاکستان حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے۔