Monday, May 13, 2024

مولانا صاحب ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ لیکر چل رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

مولانا صاحب ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ لیکر چل رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان
October 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن پر وزیر اعظم سے ذاتی عناد رکھنے کا الزام لگا دیا اور کہا مولانا صاحب ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ لیکر چل رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا صاحب بے وقت کی راگنی گا رہے ہیں ۔ وہ ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ لیکر چل رہے ہیں۔ دنیا پاکستان کو اکنامکس فرنٹ پر اہم کھلاڑی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ حکومت تعلیمی اداروں اور مدارس کی یوتھ کو طاقتور بنا رہی ہے۔ مولانا صاحب انتہائی ناگواری کا شکار ہیں ۔ مولانا صاحب مدارس کے طلبہ کو سیاسی غذا کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن کی ہندوستان کے چینلز بھر پور کوریج کر رہے ہیں ۔ مولانا کا حق ہے احتجاج کرنا لیکن ان کا وقت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا مولانا ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں کی بجائے وزیر اعظم کے ترقی اور خوشحالی کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہوں ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا مولانا کے اقدام پاکستان کو سیاسی طور پر تقسیم کرینگے۔ اقتدار سے محرومی اور ذاتی مفادات کی خواہش رکھنے والے مولانا کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کسی ایک ادارے کو ٹارگٹ نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے مجموعی طور پر کرپشن کے خلاف ایکشن کی بات کی ۔ لوٹی ہوئی رقم کو واپس لا کر ملک کے حالات بہتر کیے جا سکتے ہیں ۔