Thursday, May 9, 2024

مولانا صاحب آپ نے غلط پتے کھیل لئے ہیں ، فردوس عاشق

مولانا صاحب آپ نے غلط پتے کھیل لئے ہیں ، فردوس عاشق
October 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان دھرنا کیوں دینا چاہتے ہیں اور اس کے مقاصد کیا ہیں ، وفاقی وزرا نے بتا دیا،  وزیر اعظم کی مشیر  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب آپ نے غلط پتے کھیل لئے ہیں ، حکومت مدت پوری کرے گی ۔ مولانا فضل الرحمان کے سیاسی حملوں کا جواب دینے کیلئے حکومتی نمائندے میدان میں آگئے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔مولانا صاحب !آپ نے غلط پتے کھیل لیے  ،سیاسی بونے احتساب کے شکنجے سے بچنے کیلئے سب کر رہے ہیں فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتےہوئے کہا  حکومت  مدت پوری کرے گی اور آپ کے عزائم ناکام ہوں گے اُدھر ٹویٹر پرمحاذسنبھالتےہوئے وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمان کی تحریک کے دو مقاصد بیان کر دیے  ،کہا کہ  فضل الرحمان کا پہلا مقصد اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی ،دوسرا مقصد مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا  جانتے ہیں ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو  جائیں گی۔