Saturday, April 20, 2024

مولانا سمیع الحق کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں عمران خان سے ملاقات

مولانا سمیع الحق کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں عمران خان سے ملاقات
November 19, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مولانا سمیع الحق نے ملاقات کی ۔
جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی سے اتحاد کر لیا۔ مولانا سمیع الحق کا پی ٹی آئی سے اتحاد متحدہ مجلس عمل کودوبارہ بننے سے قبل ہی بڑا دھچکا ہے ۔
ملاقات کے دوران مولانا سمیع الحق اور عمران خان کے عام انتخابات مل کر لڑنے پر اتحاد ہو گیا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی وزیر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔