Sunday, September 8, 2024

مولانا اعظم طارق قتل کیس کے مرکزی ملزم کو خطرناک قرار دیا گیا ہے

مولانا اعظم طارق قتل کیس کے مرکزی ملزم کو خطرناک قرار دیا گیا ہے
August 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا اعظم طارق قتل کیس کے مرکزی ملزم گرفتار سبطین کاظمی کو خطرناک ملزم قرار دیتے ہوئے ملزم کے جیل ٹرائل کی درخواست دائر کردی۔

مولانا اعظم طارق قتل کیس کے مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو خطرناک ملزم قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ملزم سبطین کاظمی کی جیل ٹرائل کی دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند 24 اگست کو سماعت کریں گے.

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سبطین کاظمی کا جیل ٹرائل کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل نہ ہونے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ ملزم سبطین کاظمی مولانا اعظم طارق قتل کیس میں چوبیس اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہے.۔۔