Thursday, April 18, 2024

مولانا اجمل قادری نے اسرائیلی دورے کا اعتراف کر کے نواز شریف کا چہرہ دکھایا ، مراد سعید

مولانا اجمل قادری نے اسرائیلی دورے کا اعتراف کر کے نواز شریف کا چہرہ دکھایا ، مراد سعید
December 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ مولانا اجمل قادری نےاسرائیلی دورے کا اعتراف کر کے نواز شریف کا چہرہ دکھا دیا ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ  مولانا اجمل قادری نے فضل الرحمان کو بھی بے نقاب کر دیا ،کیا اب بھی سمجھ نہیں آئی کہ جنگ بڑی اور یہ مہرے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوسروں پر یہودی ایجنٹ ہونے کاالزام لگاتے ہیں لیکن ان کے اپنے کام کیا ہیں۔