Friday, March 29, 2024

مولا بخش چانڈیو نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا

مولا بخش چانڈیو نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا
January 16, 2017
کراچی(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا کہتے ہیں نادرا کے پاس آبادی کے درست اعداد و شمار ہی دستیاب نہیں، وفاق سندھ کے تحفظات دور کرے۔ تفصیلات کےمطابق کابینہ اجلاس کےبعد میڈیا سے سامنا ہوا تو مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ بولے نادرا کے پاس سندھ کی آبادی کے درست اعداد و شمار ہیں نہیں، وفاق سندھ کے تحفظات دور کرے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے سندھ کے مستقل باشندے اور سندھی ہیں،وہ سندھی کالم میں اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہتے ہیں چودھری نثار کا بیان غیر سنجیدہ ہے، دہشت گردوں میں اچھے بُرے کی تمیز کرنا ضیاء الحق کے وارثوں کا وطیرہ ہے۔