Sunday, September 8, 2024

مولا بخش چانڈیو بھی لکھاری بن گئے

مولا بخش چانڈیو بھی لکھاری بن گئے
March 10, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال خطرناک ہے۔ گورنر سندھ جمہوریت کو لے کر چل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مولا بخش چانڈیو کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب میں موجود مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو کیسا لکھتے ہیں ان کی کتاب پڑھ کر پتا چلے گا لیکن وہ بولتے بہت اچھا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچ کو تحریر کی شکل دینا بہت مشکل کام ہے۔ مولا بخش چانڈیو حقیقت پر مبنی باتیں کرتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی کی صورتحال خطرناک ہے۔ ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے جو آپس میں لڑ رہی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان جمہوریت کو لے کر چل رہے ہیں۔ گورنر صاحب نے جو راستہ اب اپنا یا ہے اس پر خوش آمدید کہتاہوں۔ میری بیوی بھی آپ کے اس فیصلے سے خوش ہوئی ہے۔ ہم وفاق کے دشمن نہیں ہیں۔ ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں۔ جب ہٹلر کی نسل پرستی نہیں چل سکی تو کسی کی نہیں چلے گی۔