Friday, March 29, 2024

موقع پرست سیاستدانوں نے ہمیشہ عوام کا پیسہ لوٹا، علی امین گنڈاپور

موقع پرست سیاستدانوں نے ہمیشہ عوام کا پیسہ لوٹا، علی امین گنڈاپور
November 9, 2020
سکردو (92 نیوز) وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے موقع پرست سیاستدانوں نے ہمیشہ عوام کا پیسہ لوٹا۔ زرداری اور نواز شریف آج دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ علی امین گنڈاپور نے سکردو میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ زرداری ایک سینما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے، آج دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ نواز شریف کی ایک چھوٹی لوہار کی دکان تھی، آج وہ بھی دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ وزیر اعظم عمران خان تمام علاقوں کی یکساں ترقی پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلو رانی تو کہاں سے حق ملکیت دے گا، ہم گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ آپ کا گندم کا ایک لاکھ بوری کا کوٹہ مسلم لیگ ن نے ختم کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کو میں نے ہرایا ،ان کا لیڈر بنا ہوا ہے۔