Friday, April 26, 2024

موغادیشو میں ہوٹل پر انتہاپسند تنظیم الشباب کا حملہ، پارلیمنٹ کے دو اراکین سمیت پندرہ افراد ہلاک

موغادیشو میں ہوٹل پر انتہاپسند تنظیم الشباب کا حملہ، پارلیمنٹ کے دو اراکین سمیت پندرہ افراد ہلاک
June 2, 2016
موغادیشو (ویب ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ہوٹل پر انتہاپسند تنظیم الشباب کے حملے میں پارلیمنٹ کے دو اراکین سمیت 15افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ انتہاپسندوں نے موغادیشو میں ایمبیسڈر ہوٹل پر کار بم سے حملہ کیا اورفائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل کے اندر داخل ہوگئے جہاں انہوں نے فائرنگ کرکے دو اراکین پارلیمنٹ سمیت 15افراد کو ہلاک اور چالیس سے زائد کو زخمی کر دیا۔ حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز ہوٹل کے اندر داخل ہوگئیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ کارروائی میں حملہ آوروں کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ الشباب تنظیم القاعدہ کا حصہ ہے اور لمبے عرصے سے صومالیہ میں سرگرم ہے۔