Tuesday, April 23, 2024

موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکا، 8 افراد ہلاک،9 زخمی

موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکا، 8 افراد ہلاک،9 زخمی
September 26, 2021 ویب ڈیسک

موغادیشو (92 نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق صدارتی محل میں داخل ہونے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونے والوں میں وزیراعظم کی ایڈوائزر حباق ابوکر بھی شامل ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔