Friday, April 26, 2024

موغادیشو میں خودکش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

موغادیشو میں خودکش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی
October 16, 2017

موغادیشو (92 نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل کے باہر پر ہجوم علاقے میں ہونے والے خوفناک ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ۔جب کہ دھماکے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کےدارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے اس حملے نے قریبی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے کیا گیا یہ خود کش حملہ اتنا شدید تھا کہ کئی بسیں اور ایک سو سے زائد کاریں تباہ ہوئیں جبکہ دور دور تک عمارتوں کے شیشےبھی ٹوٹ گئے۔
صومالی وزیر اطلاعات عبدالرحمٰن یاریسو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری الشباب نامی عسکری گروپ پر عائد کی ہے۔