Thursday, April 18, 2024

موغا دیشو میں الشباب کا دو ہوٹلوں پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور ہلاک

موغا دیشو میں الشباب کا دو ہوٹلوں پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور ہلاک
July 11, 2015
موغادیشو (ویب ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں دو ہوٹلوں پر حملوں میں چھے شہری ہلاک ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز سے شدید لڑائی کے بعد چار حملہ آور بھی مارے گئے۔ موغادیشو میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملہ آوروں نے دو ہوٹلوں پر دھاوا بول دیا جہاں کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ الشباب کے حملوں میں چھے شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وہلیا ہوٹل میں اکثر اوقات اعلیٰ حکومتی شخصیات قیام کرتی ہیں لیکن ہلاک ہونے والے شہریوں کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ادھر صیاد ہوٹل میں ابھی تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکے ہو رہے ہیں۔ الشباب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔