Thursday, April 18, 2024

موصل کی لڑائی سے شدید انسانی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے : اقوام متحدہ

موصل کی لڑائی سے شدید انسانی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے : اقوام متحدہ
August 24, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عراقی افواج کے موصل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی سے بارہ لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور شدید انسانی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کو نکالنے کے لیے کارروائی سے موصل کے گردونواح میں مقیم بارہ لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ مارچ سے جاری لڑائی کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ بیس ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ عراق کا دوسرا بڑا شہر موصل دو ہزار چودہ سے داعش کے قبضے میں ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ موصل میں جب بڑی لڑائی چھڑے گی تو شہر کے جنوب سے چار لاکھ ، مشرق سے ڈھائی لاکھ اور شمال مغرب سے ایک لاکھ افراد نقل مکانی کریں گے۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے اداے یو این ایچ سی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معرکے سے شدید انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔