Sunday, September 8, 2024

موصل پر داعش کا قبضہ کیوں ہونے دیا !!! نوری المالکی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام پر مقدمہ چلانے کی سفارش

موصل پر داعش کا قبضہ کیوں ہونے دیا !!! نوری المالکی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام پر مقدمہ چلانے کی سفارش
August 17, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی پارلیمانی کمیٹی نے شمالی شہر موصل پر داعش کے قبضے پر سابق وزیراعظم نوری المالکی پر مقدمہ چلانے کی سفارش کر دی ہے۔ مالکی کے علاوہ 30 سے زائد دیگر حکومتی اہلکاروں پر الزام لگایا گیا ہے کہ داعش کے موصل پر قبضے میں مذکورہ شخصیات ذمہ دار ہیں۔ یہ سفارش ایک ایسے موقع پر کی گئی جب عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی جانب سے فوجی کمانڈروں کے کورٹ مارشل کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ آئندہ پیر کو پارلیمنٹ میں اس بارے رائے شماری کی جائے گی۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر سلیم الجبور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر شخص عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ملک کی عدلیہ مجرموں کو ضرور سزا دے گی۔ نوری المالکی کے علاوہ جن اعلی عہدیداران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان میں سابقہ دور حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان سول و عسکری حکام شامل ہیں۔