Sunday, September 8, 2024

موصل: عراق اور شام میں فرانسیسی فضائیہ کے فضائی حملے جاری، داعش کا ٹیلی کمینیکیشن سنٹر تباہ کرنیکا دعویٰ

موصل: عراق اور شام میں فرانسیسی فضائیہ کے فضائی حملے جاری، داعش کا ٹیلی کمینیکیشن سنٹر تباہ کرنیکا دعویٰ
January 15, 2016
موصل (ویب ڈیسک) عراق اور شام میں داعش کیخلاف اتحادی فضائی حملے جاری ہیں۔ فرانسیسی فضائیہ نے جمعرات کو موصل میں داعش کا ٹیلی کمیونیکیشن سنٹر تباہ کر دیا ہے۔ فرانسیسی فوج نے موصل میں داعش کے مواصلاتی مرکز پر فضائی حملے کی فوٹیج جاری کی ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ حملے میں داعش کا مواصلاتی مرکز تباہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف فرانسیسی  وزیر دفاع ژاں ایوز لدریان نے کہا ہے کہ عراق میں اتحادی فضائیہ کی کارروائیوں کے بعد سے داعش کے عسکریت پسند پسپا ہو رہے ہیں جبکہ داعش کیخلاف اتحاد میں شامل ممالک کا اجلاس بیس جنوری کو پیرس میں ہو گا جس میں عراق اور شام میں داعش کیخلاف کارروائیوں کو مربوط اور مؤثر بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائیگا۔ فرانس پچھلے سال نومبر میں پیرس حملوں کے بعد امریکی قیادت میں داعش کیخلاف فضائی کارروائی میں شامل ہونیوالا پہلا ملک تھا۔ فرانسیسی فضائیہ نے پیر سے جمعرات تک عراق میں سات فضائی حملے کئے۔ لدریاں نے بتایا کہ فرانسیسی فضائیہ داعش کیخلاف عراقی زمینی افواج اور پیشمرگا، ملیشیا کی مدد بھی کر رہی ہے۔