Wednesday, April 24, 2024

موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا آج تہتر واں جنم دن منایا جا رہا ہے

موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا آج تہتر واں جنم دن منایا جا رہا ہے
October 13, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا آج تہتر واں جنم دن منایا جا رہا ہے۔ نصرت فتح علی نے اپنی مسحور کن آواز اور دل نشیں سُروں سے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔

ملکی بلکہ غیر ملکی دھنوں پر عبور رکھنے والے اس عظیم قوال کے پائے کا نہ کوئی دوبارہ آیا اور شاید نہ ہی آئے گا۔

استاد نصرت فتح علی خاں 13 اکتوبر 1948 کو بابا لسوڑی شاہ دربار جھنگ بازار کے بالمقابل واقع دو مرلے کے گھر میں پیدا ہوئے۔ اس گھر میں ان کے بچپن کی یادیں وابستہ تھیں لیکن اس گھر کو بیچ دیا گیا۔ شاید اس کی قدر گھر والوں کو تھی نہ حکومت کو تاہم ان کے چاہنے والے انہیں کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

نصرت فتح علی خاں نے انتہائی کم عرصے میں بڑی کامیابیاں سمیٹیں لیکن گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے پر زندگی نے انکے ساتھ وفا نہ کی اور وہ 16 اگست 1997 کو جہان فانی سے کوچ تو کر گئے لیکن اپنی گائیکی کی بدولت چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔