Wednesday, April 24, 2024

  موسیقی اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ، رِکی اینڈ دی فلیش کا ٹریلر ریلیز

   موسیقی اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ، رِکی اینڈ دی فلیش کا ٹریلر ریلیز
May 30, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)موسیقی ، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ،رِکی اینڈ دی فلیش کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم رواں سال اگست میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی خاتون موسیقار کے گرد گھومتی ہے جو اپنی خواہش کی تکمیل کےلیے ان تھک کوشش کرتی ہے ۔ فلم کے مصنف ڈیابلو کوڈے ہیں جب کہ ہدایتکاری  جونا تھن ڈیمی   نے دی ہے۔ نمایاں اداکاروں میں  سیبا سٹین سٹان ، بین پلاٹ  اور میرل سٹریپ شامل ہیں میوزک اور مزاح کے حسین امتزاج  پر مشتمل یہ فلم سات اگست کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔