Monday, September 16, 2024

موسیقار نثار بزمی کی آج 11ہویں برسی منائی جارہی ہے

موسیقار نثار بزمی کی آج 11ہویں برسی منائی جارہی ہے
March 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز) موسیقی کے در نایاب نثار بزمی کی آج گیارھویں برسی منائی جا رہی ہے ۔نثار بزمی نے دل چھو لینے والی دھنوں سے ایک زمانے کو گرویدہ بنایا،ملکہ ترنم نورجہاں  اور احمد رشدی سمیت کئی گلوکاروں  نے نثار بزمی کی تیار کردہ دھنوں پر آواز کا جادو جگایا ۔

 یکم دسمبر 1924 کو  ممبئی میں پیدا ہونیوالے نثار بزمی کا پیدائشی نام سید نثار احمد تھا لیکن فلمی دنیا میں نثار نزمی کے نام سے شہرت پائی ۔

انہوں نے  فنی سفر کا آغاز ممبئی ریڈیو سے کیا  ، لیکن 1946 میں  فلمی دنیا میں قدم رکھا  اور 1962 میں پاکستان ہجرت کی ۔

انہوں نے 1966 میں فلم لاکھوں میں ایک کی موسیقی ترتیب دی تو پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،ان گنت، لافانی گیتوں کے خالق نثار بزمی کی یادیں ہر اہل ذوق کے دل کے تار چھیڑ دیتی ہیں۔

انہوں نے کئی لازوال دھنیں ترتیب دیں ، ان کے ترتیب دیے ہوئے گانوں کے بول آج بھی زبان زد عام ہیں  ۔موسیقی کا یہ عظیم ستارہ  22مارچ 2007کو کراچی میں غروب ہو گیا۔