Saturday, April 20, 2024

موسیقار نثار بزمی کو بچھڑے 8سال گزر گئے

موسیقار نثار بزمی کو بچھڑے 8سال گزر گئے
March 22, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)معروف موسیقار نثار بزمی کو بچھڑے آٹھ سال گذر گئے۔ یکم دسمبر انیس سو چوبیس کو پیدا ہونے والے اس عظیم موسیقار نے فنی سفر کا آغاز بھارت سے کیا۔ ان کی دھنوں سے مدھر پہلی فلم ‘‘جمنا پار’’ انیس سو چھیالیس میں ریلیز ہوئی۔ سید نثاراحمد سے نثار بزمی مشہور ہونے والے اس موسیقار نے چالیس فلموں کی موسیقی دی۔ پاکستان ہجرت کرنے کے بعد،انیس سو چونسٹھ میں بننے والی فلم‘‘ایسا بھی ہوتا ہے’’  کے گانے  ‘‘محبت میں تیری’’میں انہوں نے نور جہاں کے ساتھ گلوکار احمد رشدی کو متعارف کرایا۔ دِل دھڑکے، میں تم سےیہ کیسے کہوں، کہتی ہے میری نظر شکریہ ، رنجش ہی سہی دِل ہی دُکھانے کےلئے آ اور ’اک ستم اور میری جاں ابھی جاں باقی ہے،، سمیت سیکڑوں گیتوں کی موسیقی ان کی تخلیق ہے۔ نیم کلاسیکی دھنوں سے لے کر فوک اور پوپ میوزک کی کمپوزیشن تک انھیں ہرطرح کی بندشوں میں کمال حاصل تھا۔ اس عظیم موسیقار کا انتقال بایئس مارچ دوہزارسات کو کراچی میں ہوا۔