Thursday, April 25, 2024

موسم کے تیور بدلتے ہی شہریوں کا دودھ اور جلیبی کی دکانوں کا رخ

موسم کے تیور بدلتے ہی شہریوں کا دودھ اور جلیبی کی دکانوں کا رخ
December 8, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں موسم نے تیور بدلے تو شہریوں نے بھی خود کو گرم رکھنے کے لئے دودھ اور جلیبی کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے۔
سردی کا موسم اور ایسے میں گرما گرم دودھ جلیبی کا ساتھ خوش خوراک افراد نے تو اسے اپنی ترجیحات میں شامل کر لیا ہے۔ بھاپ اڑاتی گرما گرم دودھ جلیبی ہر خاص و عام کی لاجواب پسند ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ یہ سردی کے موسم میں جسم کو حرارت بخشتی ہے۔
شام ڈھلتے ہی شوقین حضرات کا دل للچانے لگتا ہے تو وہ دودھ جلیبی کی دکانوں کا رخ کر لیتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوگ دودھ جلیبی کے دیوانے ہیں۔ تبھی تو رش زیادہ ہونے سے انکا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔
شوقین حضرات کہتے ہیں کہ دودھ جلیبی ذائقے میں بے مثال اور افادیت میں بہترین ہے۔ اسی لئے اسے بار بار کھانے کو جی چاہتا ہے۔
سرد موسم میں گرما گرم دودھ اور جلیبیاں نہ صرف جسم کو حرارت بخشتی ہے بلکہ ذائقہ میں بھی لاجواب ہیں۔