Monday, May 13, 2024

موسم کی سختی اور دن بھر کی تھکان شاپنگ جنون کے سامنے بندباندھنے میں ناکام

موسم کی سختی اور دن بھر کی تھکان شاپنگ جنون کے سامنے بندباندھنے میں ناکام
June 1, 2019
 لاہور (92 نیوز)عید شاپنگ کا جنون سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ موسم کی سختی، گرمی کا روزہ اور دن بھر کی تھکان شاپنگ جنون کے سامنے بندباندھنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ عید شاپنگ کا جنون اور خبط تو ہر کسی پر سوار ہے۔ عید کے لئے خریداری تو ہر کوئی کرنا چاہتا ہے اور بہت جلد کرنا چاہتا ہے۔ کوئی مہندی خرید رہا ہے توکوئی چوڑیاں، جیولری اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی خریداری بھی زوروں پرہے۔ عید کی خریداری پر آئی فیملیز کا کہنا ہے کہ مل کر عید منانے اور اس کی تیاریوں کے لئے شاپنگ کرنا عید کی خوشیوں میں اضافہ کردیتا ہے۔ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال عید شاپنگ کیلئے بازاروں میں رش زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔ خریداروں کے آنے اور بازاروں میں گہما گہمی سے دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق لوٹ آئی ہے۔