Thursday, March 28, 2024

موسم کی خرابی ، وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ

موسم کی خرابی ، وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ
June 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم محمد نواز شریف  کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ کردیا گیا ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم  میاں محمد نواز شریف نے آج گلگت بلتستان کا دورہ کرنا تھا،جو موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے ن لیگ کی طرف سے وزیر اعلی کے عہدے کا اعلان بھی کرنا تھا اور آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب  اراکین  سے ملاقات  بھی کرنا تھی۔