Sunday, September 8, 2024

موسم کی خراب کے باعث عمران خان کا دورہ بٹگرام منسوخ ،کارکنوں کا شدید احتجاج

موسم کی خراب کے باعث عمران خان کا دورہ بٹگرام منسوخ ،کارکنوں کا شدید احتجاج
January 17, 2016
  بٹگرام(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان موسم کی  خرابی کے باعث بٹ گرام نہ جا سکے  جس پر جلسہ  گاہ میں موجود کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور  سڑک   ٹریفک کے لئے  بند کردی ۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے اتوار کو بٹگرام کے گاؤں آلائی میں دو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کا افتتاح کرنا تھا جبکہ ایک پاور منصوبے کا سنگ بنیاد   بھی رکھنا تھا، تاہم اسلام آباد میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تحریک انصاف کے سربراہ کو اپنا  فضائی سفر منسوخ کرنا  پڑا عمران خان کے بٹگرام نہ آنے کی خبر ملتے ہی  جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں   نے شدید  غصے کا  اظہا رکیا  اور  انہوں  احتجاج   کرتے ہوئے  راشنگ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ لوگوں  کا کہنا  تھا  کہ  عمران خان کا پروگرام   تیسری  بارمنسوخ  ہوا ہے، جلسہ گاہ  میں پی ٹی آئی کے کارکن دور دراز علاقوں سے  آئے  ہوئے تھے، مشتعل کارکنوں سے ڈی سی او بٹگرام نے مذاکرات کئے  جس کے  بعد  سڑک ٹریفک کے لئے  کھول دی  گئی  جبکہ کارکنوں کو مایوس گھروں کو لوٹنا پڑا۔