Wednesday, May 8, 2024

موسم سرما کی سوغات خشک میوہ جات بھی عوام کی پہنچ سے دور

موسم سرما کی سوغات خشک میوہ جات بھی عوام کی پہنچ سے دور
December 24, 2017

پشاور (92 نیوز) مہنگائی نے موسم سرما کی سوغات خشک میوہ جات بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیئے۔ سردی میں انگھیٹی کے گرد آگ تاپتے خشک میوہ جات کے مزے اور گپ شپ کی محفلیں ماضی کی یادیں بنتی جا رہی ہیں۔
ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ اب یہ لوگوں کی قوت خرید سے بھی باہر ہو رہے ہیں۔
چلغوزے کی مثال لیجئے، چلغوزے کی قیمت 4 ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اب تو نئی نسل کو چلغوزہ ایک نئی چیز لگتی ہے۔
دوسری طرف پستہ 11 سو روپے جبکہ کاجو 17 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور تو اور اب تو مونگ پھلی بھی 200 روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں ۔
ایک زمانہ تھا جب ڈرائی فروٹ کو سردیوں کی تحفہ سمجھا جاتا تھا مگر اب تو مہنگائی کے باعث ڈرائی فروٹ کی دکانیں بھی سمٹ کر رہ گئی ہیں۔