Friday, April 26, 2024

موسم سرما کی دوسری برفباری ہونے پر سیاحوں کا وادی مالم جبہ کا رخ

موسم سرما کی دوسری برفباری ہونے پر سیاحوں کا وادی مالم جبہ کا رخ
December 13, 2017

سوات (92 نیوز) حسن کی وادی مالم جبہ میں موسم سرما کی دوسری برفباری کا آغاز ہوا تو ملک بھر سے سیاحوں نے وادی کا رخ کر لیا اور آسمان سے گرتے گالوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
آسمان سے گرتے روی کے گالے سر سبز درختوں اور پہاڑوں پر گرنے سے خوبصورت نظارے پیش کرنے لگے۔
مالم جبہ ٹاپ پر اب تک 6 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔
شدید برفباری کے بعد بالائی علاقوں کی سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں جس کے باعث مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔