Thursday, May 9, 2024

موسم سرما کی تعطیلات ختم ، پنجاب میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

موسم سرما کی تعطیلات ختم ، پنجاب میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں
January 6, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز)  موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پنجاب میں تعلیمی سر گرمیاں بحال ہو گئیں ۔ فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں چھٹیوں کے بعد پہلے دن گنے چنے مقدر کے سکندر ہی تعلیمی درسگاہ تک پہنچ پائے۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم شد ،مگر سردی کی بے دردی ختم نہ ہوئی ،اسی لیے تو 17 روزہ چھٹیوں کے بعد بھی بچوں کو ایک چھٹی مزید کرنے کا نیا بہانہ بارش کی صورت میں مل گیا تاہم امتحان دینے کے لیے ہر صورت اسکول پہنچنے والے اس آفر سے مسفید نہ ہوسکے۔ اسکولوں میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہی رہا ، طلبا دوستوں کے ساتھ دیرینہ ملاقات کے بعد بغل گیر ہوئے اور چھٹیوں کے خوبصورت لمحات ایک دوسرے کے ساتھ شیئرکرتے رہے ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، چنیوٹ اور جھنگ میں بھی سردی کی چھٹیوں کے بعد نجی اور سرکاری اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔